اعتراف خدمت ۔۔۔۔ ایوارڈبرائے بہترین میگزین ایڈیٹر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الحمداللہ میرے رب کی رحمتیں اور نوازشات میری والدہ کی دعائوں کی بدولت جاری ہیں۔ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے روح رواں سید سہیل بخاری صاحب نے ایشین ایکسی لینس میڈیا ایوارڈ میں ملک بھر میں سماجی وصحافتی خدمات انجام دینے والی سینئرشخصیات کیساتھ اس ناچیز کو بھی بہترین میگزین ایڈیٹر کے ایوارڈ کیلئے چنا جس کیلئے میں ان کا مشکور ہوں۔ایوارڈ دیتے وقت انہوں نے میرے مرحوم والد سینئرصحافی غلام محی الدین نظرصاحب کا ذکر سب سے پہلے کیاجو میرے لئے بہت فخر کی بات تھی۔ایوارڈ کی یہ تقریب 3 مرتبہ بخاری صاحب کی علالت کے باعث منسوخ ہوئی تو کئی لوگوں نے شکوک و شبہات کا اظہار کیا لیکن اللہ نے جس سے جو کام لینا ہو وہ اس سے کسی بھی حالت میں کروالیتا ہے۔سہیل بخاری صاحب نے علالت کے باوجود میڈیا ایوارڈزکی تقریب کروا کر ایک تاریخ رقم کی ہے۔ان کی ایسوسی ایشن کے 36 سال مکمل ہونے پر انہیں مبارکباد اور دعا ہے کہ اللہ پاک انہیں صحت وتندرستی والی زندگی دے۔
فلم پروڈیوسر و ڈائریکٹر سید نور صاحب کے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازا گیا۔
No comments:
Post a Comment
Thanks for your precious words.