یقیناً بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔میں کبھی کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں رہا لیکن اس ننھی پری (زینب)اور دیگر بچوں کی بہیمانہ موت نے مجھے کرب میں مبتلا کررکھا ہے۔اسی اذیت اور ان درندوں کیخلاف اپنے اندر اٹھنے والے اُبال کو کم کرنے کیلئے ایک عام آدمی کی طرح زینب سمیت ان تمام معصوم پھولوں کیلئے انصاف کی اپیل لئے اس مظاہرے میں شریک ہواجو کھلنے سے پہلے مسل دئیے گئے۔اللہ پاک زینب اور باقی تمام بچوں کے والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان درندوں کو اسی دنیا میں انکے ایسے انجام تک پہنچائے جسے دیکھ اور سن کر دنیاتاقیامت کانوں کوہاتھ لگاتی رہے۔آمین
No comments:
Post a Comment
Thanks for your precious words.