سکول کے زمانے میں ہر سال رزلٹ والے دن بڑے ذوق سے تیار ہو کر سکول جاتا اور مہمانِ خصوصی سے پوزیشن آنے پر ٹرافی یا سند لیتا تو ساتھ ہی سوچتا تھا کہ ایک دن میں بھی بڑا ہوکران بچوں میں جو پورا سال محنت کرکے اچھے نمبر لیکر پوزیشن لیتے ہیں اسناد اور انعامات تقسیم کرونگا۔
آخر وہ دن آہی گیا جب اللہ نے اس قابل بنایا کہ میں بھی ایک سکول میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوا۔الھدیٰ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کی سالانہ تقریب میں نونہالوں کو پوزیشن لینے پر اسناد اور میڈلز تقسیم کرنا میرے لئے باعث فخر ہے۔میں محمد علی رانا صاحب سکول کے بانی مہر علائوالدین صاحب اورایک درویش پرنسپل مہر محمد الیاس صاحب کا مشکور ہوں کہ وہ مجھے ہر سال اس تقریب میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment
Thanks for your precious words.