20 March, 2018

Award Received from Rana Muhammad Arshad (Advisor CM Punjab) and Mr.Ali Asgar Abbas(Editorial Editor Daily Din)

ہاں جی ۔۔۔کی حال اے سرکار۔۔
کانوں میں رس گھولتی یہ آواز مرزا یاسین بیگ صاحب کی ہے جو ہر دوسرے دن بالکل ایک ہی انداز میں مجھے فون پر سنائی دیتی ہے۔مرزاصاحب کی خاصیت یہ ہے کہ وہ جس سے محبت کرتے ہیں بھرپور اظہار بھی کرتے ہیں اور جب تنقید کرتے ہیں تو وہ بھی کھل کر ہی کر ڈالتے ہیں۔قصور میں شاندار تقریب کے بعد مجھے ننکانہ صاحب میں انکی دوسری تقریب میں شرکت کا موقع ملا۔میرے لئے یہ بات باعث فخر تھی کہ اس ناچیز کو انہوں نے مہمانان خصوصی کی لسٹ میں شامل کیا۔قومی اہل قلم کانفرنس میں کئی سینئر اور جونیئر ادیبوں و دانشوروں سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔بلاشبہ ایسی محفلیں نئے لکھاریوں کیلئے بہت مفید ہیں جن میں ہر صحافتی موضوع پر کھل کر بات کی جاتی ہے۔اہل قلم کانفرنس میں مجھے سماجی و صحافتی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازاگیا جس کیلئے میں مرزا یاسین بیگ صاحب کا مشکور ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ قومی اہل قلم کانفرنس کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ناصرف دیگر شہروں بلکہ صوبوں تک بھی لےجائیں گے۔



No comments:

Post a Comment

Thanks for your precious words.